
پاکستان کی جانب سے بیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ کیاگیاہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان جاری کیاگیاہے کہ پاکستان کا زمین سے زمین پرمار کرنیوالے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیاگیاہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق غزنوی میزائل 290 کلومیٹرتک وارہیڈلیجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
کامیاب میزائل تجربہ پر چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی،چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نےقوم کومبارکباددی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرقوم کومبارکباد دیتے ہوئےبیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربہ کی خبرسنائی۔
Pakistan successfully carried out night training launch of surface to surface ballistic missile Ghaznavi, capable of delivering multiple types of warheads upto 290 KMs. CJCSC & Services Chiefs congrat team. President & PM conveyed appreciation to team & congrats to the nation. pic.twitter.com/hmoUKRPWev
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
صدرمملکت پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی غزنوی میزائل کےکامیاب تجربہ پرقوم کومبارکباددی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News