
لاہور میں واقع کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پانچ طلبہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مجموعی طور پر ساڑھے4 ہزار طالب علم ہیں، جن پانچ طلبا کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں سے 4 میں بظاہر علامات نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے طلبا کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے جب کہ ایک طالب علم جس میں علامات ظاہر ہوئی ہیں اسے اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا مزید کہنا تھا کہ آج سے تمام کلاسز آن لائن کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News