
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کومزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
نیب نے ایل این جی کیس میں زیر حراست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔
دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے اپنی صفائی میں کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کوئی جرم ہی نہیں کیا۔ چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کو میرا 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیں۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کومزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ نیب نے 18 جولائی کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔
نیب کا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرِ پیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News