Advertisement
Advertisement
Advertisement

وینس فلم فیسٹیول کی رونقیں عروج پر

Now Reading:

وینس فلم فیسٹیول کی رونقیں عروج پر

اٹلی میں جھیلوں  کا خوبصورت شہر وینس  فلمی دنیا کے سب سے قدیم میلے  کے آغاز کے ساتھ ہی ستاروں کی کہکشاں  سے سج  گیا۔

وینس فلم فیسٹیول ،کانز اور برلن کے بعد فلمی دنیا کا تیسرا بڑا فیسٹیول ہے ۔76وینس فلم فیسٹیول کے آغاز کے ساتھ ہی شہر کی رونقیں دوبالا ہوچکی ہیں۔

دنیا بھر سےفلمی  ستارے میلے میں شرکت کیلئے  کشتیوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔مشہور ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے حسین ماڈلز بھی میلے میں چار چاند لگا رہی ہیں۔ڈانسرز ، پروڈیوسرز ، ہدایت کار،کوریوگرافرز بھی  میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔اپنے من پسند اداکار اور اداکاراؤں کی   ایک جھلک دیکھنے فینز کی بڑی تعداد بھی میلے کا رخ کر رہی ہے۔

Advertisement

جبکہ کئی لوگوں نے تو ریڈ کارپٹ پر اپنے پسندیدہ ماڈلز کے ساتھ خوب تصویریں بھی بنوائیں۔

وینس فلم فیسٹیول کا آغاز فرانسیسی جاپانی  فلم ’دی ٹروتھ‘ سے ہوا۔

پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فلم ’ڈارلنگ‘ کی بھی میلے میں نمائش کی جائے گی۔صائم صادق کی فلم  ڈارلنگ  پاکستان کی پہلی فلم ہے جو دنیا کے سب سے پرانے فیسٹیول میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اس کے علاوہ اس فلم کی کانز اور برلن فلم فیسٹیول میں نمائش بھی کی جاچکی ہے۔فلم  ڈارلنگ  میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے۔جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے۔

Advertisement

فیسٹیول میں فلم ’دی برنٹ اورینج ہریسی‘آخری فلم کے تور پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔28 اگست سے شروع ہونے والا رنگا رنگ وینس فلم فیسٹیول 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر