
لاہور اور اس کے گردو نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں گہری اسموگ نے معمولات زندگی کو متاثر کردیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شہر میں اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے دھواں چھوڑنے والی 5 ہزار 443 گاڑیاں بند کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 487 صنعتی یونٹ سیل کیئے جا چکے ہیں، 3 ہزار 790 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جبکہ 218 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 116 اڈوں کو بندش کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News