
آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان تنازع کا شکار سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیر اعظم نے کہا ہےکہ آذربائیجان اورروس کےساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے آذربائیجان نے غلطی سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔
بعد ازاں آذر بائیجان نے روس سے غلطی پر معذرت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News