
برطانوی ایوان بالا “ہاؤس آف لارڈز” کے 82 سالہ رکن لارڈ کلکلونی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں نومنتخب امریکی نائب صدر کیمالہ ہارس کا نام معلوم نہ ہونے پر ہندوستانی کہہ ڈالا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کلکونی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کیا ہوگا اگر جوبائیڈن آگے بڑھ جائیں اور اُن کے بعد ایک ہندوستانی صدر بنیں، لیکن پھر اُن کا نائب صدر کون ہوگا؟۔
اپنے بیان کو غلط رنگ دینے پر کلکونی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی نائب صدر کا نام نہیں پتہ تھا جس پر میں نے انہیں بظاہر خد و خال کی بنا پر ہندوستانی کہا۔
کلکونی کے اس وضاحتی ٹوئٹ نے صارفین میں اور غصے کی لہر دوڑا دی کہ برطانوی ایوانِ بالا کے رُکن امریکی نائب صدر کا نام تک نہیں جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News