
سعودی عرب کے شہر جدہ میں جنگ عظیم اوّل کے خاتمے کی مناسبت سے غیر مسلم کے مختص قبرستان میں ہونے والی یادگاری تقریب پر بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس ضمن میں سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تقریب میں بارود سے بھری کار ٹکرانے سے زور دار دھماکا ہوا ہے۔
فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں یورپی سفارتکاروں سمیت متعدد ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جدہ میں فرانسیسی قونصل خانے میں سعودی عرب کے ایک شہری نے چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوا تھا، اسی روز فرانس کے شہر نیس میں واقع چرچ میں چاقو کے حملے میں 3 افراد مارے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News