
مسلم لیگی رہنما مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنی انتخابی مہم مکمل کر کے گلگت بلتستان سے روانہ ہو گئی ہیں، ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے دورے پر تھی۔
On board the flight to Islamabad. Thank you GB for your unprecedented love, affection and support. Will repay with more love and khidmat. Vote for SHER 🐅 pic.twitter.com/x2jW4hibji
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 12, 2020
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ بلاول ، مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے، اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔
بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے۔ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 12, 2020
انھوں نے مزید کہا کہ ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں، ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News