Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، وزیراعظم

Now Reading:

تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سرویئر جنرل آف پاکستان نے کیڈسٹرل میپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ تعمیراتی منصوبوں کو گیس اور بجلی کی جلد فراہمی کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں میپنگ کا عمل جاری ہے۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس اقدام سے زمین کی اصل ملکیت ثابت ہوگی۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومتی  اجازت ناموں و دیگر  متعلقہ کاروائیوں میں بے جا تاخیر نہ کی جائے جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے منظوریوں کا عمل سہل بنایا جائے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ سرمایہ کاروں کے لیے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کرنے پر مرکوز ہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

اجلاس میں شبلی فراز، عشرت حسین، شہباز گل، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر