Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن ، عام تعطیلات کا اعلان

Now Reading:

گلگت بلتستان الیکشن ، عام تعطیلات کا اعلان

انتخابات کے باعث گلگت بلتستان میں 14 تا 16 نومبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جبکہ انتخابی معرکے میں 2 روز باقی ہیں، 23 نشستوں پر پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا گزشتہ روز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا 24 واں دن تھا، اور آج وہ گلگت شہر میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں، وہ اب تک جی بی کے 3 ڈویژنز، 10 اضلاع میں 40 کارنر میٹنگز کر چکے ہیں

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرکون؟

گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی...

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم مکمل کر کے گلگت بلتستان سے روانہ ہو گئی ، ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنما بھی تھے۔

مریم نواز الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں کے دورے پر تھی۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی میزبانی میں 13 نومبر کو بروز جمعہ(آج) دوپہر 2 بجے سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسہ کرے گی۔

 مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر ینگے جبکہ نائب صدر مریم نوازشریف اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین بھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر