Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے پاس شواہد ہیں بھارت ریاستی دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے

Now Reading:

ہمارے پاس شواہد ہیں بھارت ریاستی دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے،بھارت کالعدم تنظیموں کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں بھارت  پاکستان میں دہشتگردحملوں کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ بھارتی ایجنسیز اور ان کے سہولت کاروں کے درمیان کم از کم چار نشستیں ہو چکی ہیں،ہمارے پاس شواہد موجود ہیں جو کہ ناقابل تردید ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را اور ڈی آئی اے پاکستان کے اندر دہشتگردی کو فنڈنگ کر رہی ہیں، بھارت میں ایک خصوصی سیل بنایا گیاہے ،یہ سیل بھارتی وزیراعظم کی سربراہی میں کام کرتاہے ،اس سیل کا مینڈیٹ سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اس سیل کو 80 ارب روپیہ دے چکے ہیں ، ان مقاصد کے حصول کیلئے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کم از کم 700 کی ملیشیا بنائی گئی ہے جو کہ ان پراجیکٹس کو گاہے بگاہے نشانہ بنائے گی ، بھارت کو واضح بتا دینا چاہتاہوں کہ پاکستان تیار ہے ، الحمدواللہ ان پراجیکٹس کی حفاظت کیلئے ہمارے جوان تیار ہیں۔

Advertisement

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، یہ سب سے اہم معاہدہ ہے جو کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان طے ہواتھا جس روانی سے وہ دھجیاں اڑ اہے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے ، اس پریس کانفرنس کا بنیادی مقصد بھارت کے اصلی چہرے کو قوم اور بین لاقوامی دنیا کے سامنے بے نقاب کرناہے ، آج وہ فاشزم کی شکل اختیار کر چکے ہیں ،وہ دنیا پر عیاں ہو چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید خاموش رہنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے ، اس خطے کے امن اور استحکام کے مفاد بھی نہیں ہو گا ، میں سمجھتاہوں کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں ان کو ہندوستان ہضم نہیں کر پا رہاہے ، ان کا پلان واضح ہو چکاہے ، 11\9ے بعد دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ بن چکا ہے ، فرنٹ لائن اسٹیٹ کے ناطے پاکستان نے ایک بہت بڑی قیمت ادا کی ہے ، اس کا اعتراف کیا بھی جاتاہے لیکن جنتاہونا چاہیے اتنا نہیں ہوتا۔

اگر آپ نظر دوڑائیں تو 2001 سے 2020 تک 19 ہزار 130 دہشتگردانہ حملے پاکستانیوں نے سہے ہیں ، 83 ہزار سے زیادہ ہماری اموات ہوئی ہیں ، ان میں 32 ہزار شہادتیں ہیں ، ان شہادتوں میں 23 ہزار سولینز ہیں ، بچے اور خواتین ہیں ،9 ہزار کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور افسران ہیں ، اگر مالی نقصانات کا جائزہ لیا جائے تو ایک محتاط اندزے کے مطابق پاکستان کو 126 ارب ڈالر سے زیادہ معاشی نقصان پہنچاہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں شورش برپاکرنا چاہتاہے، اطلاعات ہیں کہ وہاں قوم پرستی کو ہو ادینےکی کوشش کی،  بھارت نے الیکشن سے پہلے بھی یہ کوشش کی اور الیکشن کے بعد بھی وہ ایسا ہی ارادہ رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر