Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 2020: ملتان سلطانز کا کراچی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

Now Reading:

پی ایس ایل 2020: ملتان سلطانز کا کراچی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز پہلے  بیٹنگ کرنے  کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم روی بوپارہ کے 40  رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں کےنقصان پر 141 رنز بناسکی۔

روی بوپارہ کے علاوہ  سہیل تنویر 25 اور ذیشان اشرف 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی 12 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2،2 جبکہ کپتان عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کوالیفائر  میچ کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں چلی جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر