Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر

Now Reading:

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے نظام زندگی متاثر

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مغربی حصےغذر کی بالائی تحصیل پھنڈر میں برفباری ہوئی جس کے باعث متعدد علاقوں کی سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

دوسری جانب استور میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت کے باوجود گلگت بلتستان کے باسی ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس وقت گلگت بلتستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا ہے تاہم اس کے باوجود مقامی لوگ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن آج ہو رہے ہیں اور پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔24 میں سے  23 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک  بلا تعطل جاری رہے گی ۔

ذرائع کے مطابق  7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 9 سو ستانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار پچھہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر