
ہلال احمر پاکستان کے چئیرمین ابرارالحق نے سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا اور سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ابرارالحق خصوصی دورہ پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ابرارالحق کی جانب سے ہلال احمر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی رہائی اور فلاح و بہبود کے لئے قونصل خانےکے حکام سے گفتگو کی جبکہ سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
ابرارالحق بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سعودی عرب میں قید پاکستانی افراد کی رہائی کے سلسلے میں دورے پر ہیں اور اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News