ملتان کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے عبدالغفار ڈوگرکیخلاف مقدمہ خارج کردیاگیا اور انہیں رہا کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالغفار ڈوگر کیخلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے جعلی اقرارنامہ بنانا کامقدمہ درج کیا گیاتھاجس پر انہیں حراست میں پیش کیا گیا۔
عبدالغفار ڈوگر کو آج عدالت میں پیش کیاگیا،ملزم کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگی رہنما کی گرفتاری اینٹی کرپشن رولز کی خلاف ورزی کی ہے،عدالت مقدمہ خارج کرکے ملزم کو رہا کرنے کاحکم دے،عدالت نے وکلا نے دلائل کے اتفاق کرتے ہوئے عبدالغفار ڈوگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کاحکم دیدیا،جس پر انہیں رہاکردیاگیا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن رضا خان کو گرفتار کر لیا، احسن رضا خان 2مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن رضا خان نے غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہاوسنگ سوسائٹی بنائی، گورنمنٹ ہسپتال کنگن پور کی زمین پر مارکیٹ اور دکانیں بنائیں جبکہ ملزم نے خاندان کے افراد کے ساتھ الجنت ٹاون نامی سوسائٹی بنائی، ملکیتی ہاؤسنگ سوسائٹی اور کمرشل مارکیٹ منظور شدہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
