Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

Now Reading:

مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی

پاکستان مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں جلسہ کرے گی ، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق جلسے سے مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، انجینئر امیر مقام اور مرتضی ٰجاوید عباسی بھی خطاب کریں گے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر گزشتہ روز ہی جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Advertisement

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں جلسے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، ضلع میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 فیصد ہے،عوامی اجتماع سے وائرس پھیل سکتا ہے،این او سی نہ ملنے پر پولیس نے جلسہ کی سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔

کورونا کے وار، گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

Advertisement

گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق  ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 37 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 871 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔

Advertisement

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815  ہے اور ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 9 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 760 تک پہنچ چکی ہے۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار626 کورونا کیسز ہیں اور مزید 17 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔

 بلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 156 ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار467 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر