Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت

Now Reading:

امریکا کی پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت
کورونا ویکسین

امریکہ نے پاکستان کو پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے فی الحال پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں کمپنی کورونا ویکسین برآمد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کیا ، جس کے بعد دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا ہے۔

Advertisement

ویکسین سے متعلق وفاقی وزیر اسد عمر کا بیان

عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بداحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں چار گنا اضافہ ہوا اور  خدشہ ہے کہ اسپتالوں میں جون جیسے حالات ہوں۔

مزید پڑھیں

عالمی وبا کی کسی ویکسین کو تاحال منظور نہیں کیا گیا، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی ویکسین نہیں...

انہوں نے کہا کہ لوگوں اور معیشت کا تحفظ چاہتے ہیں تو بطور لیڈر ہمیں خود پر پابندی لگانا ہوگی۔

Advertisement

وفاقی وزیرنے کہا کہ  این سی او سی نے تین سو سے زائد لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہ دینےکافیصلہ کیا ہے اور سندھ حکومت چاہتی ہےکہ باہر تقریبات پر پابندی کے بجائے گنجائش سے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو۔

کورونا کے وار، گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

گزشتہ چوبیس  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق  ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 37 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 230 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

 اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار 871 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815  ہے اور ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 9 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 760 تک پہنچ چکی ہے۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار626 کورونا کیسز ہیں اور مزید 17 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔

 بلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 156 ہے۔

Advertisement

گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار467 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر