Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 20-2019 میں 0.4 فیصد سکڑ گئی، اسٹیٹ بینک

Now Reading:

پاکستان کی جی ڈی پی مالی سال 20-2019 میں 0.4 فیصد سکڑ گئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا  ہے حقیقی  جی  ڈی پی مالی سال   20-2019 میں 0.4 فیصد سکڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک  آف پاکستان  نے ملک کی معیشت کی کیفیت پر سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 20-2019  جاری کردی ہے۔

مالی سال کےپہلے 9 ماہ کے دوران استحکام کی دشوار لیکن ضروری کوششوں کے بعد پاکستان  کی معیشت کووڈ 19 کی آمد کے موقعے پر مستحکم بحالی کی راہ پر چل نکلی تھی۔

 فروری 2020  تک پچھلے برسوں کی ناپائیدار معاشی پالیسیوں کے پیدا کردہ توازن ادائیگی کے عدیم النظیر بحران  سے جڑواں مالیاتی اور جاری کھاتے کے خساروں میں نمایاں کمی کے ذریعے مناسب طور پر نمٹا جاچکا تھا۔

مہنگائی میں کچھ اضافے کے باوجود بنیادی مہنگائی   بھی قدرے مستحکم رہی تھی۔  پاکستان میں وبا ءکے پھیلاؤ کو محدودکرنے میں واضح طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

Advertisement

کورونا پر قابو پانے میں اشیا ءسازی، خردہ فروشی، ٹرانسپورٹ اور خریدوفروخت سے متعلق سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس سے   پاکستان کی حقیقی جی  ڈی پی تخمینے کے مطابق مالی سال 2020 میں 0.4 فیصد سکڑ گئی جو   مالی سال 1952 کے بعد ملک کا منفی معاشی نمو کا پہلا تجربہ ہے۔

کووڈ 19 کے جواب میں کاروباری اداروں اور گھرانوں کو بھرپور پالیسی تعاون فراہم کیا  گیا۔ 14.8 ملین سے زائد گھرانے بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگامی نقد رقوم  وصول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی صورتِ حال کا جائزہ لیا جاتا رہا اور تقریباً تین ماہ کے عرصے میں پالیسی ریٹ میں 625 بی پی ایس کٹوتی کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے بعد  ابھرتی ہوئی منڈیوں میں دوسری سب سے بڑی کٹوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر