Advertisement
Advertisement
Advertisement

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں

Now Reading:

حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں

دسمبر 2016 میں حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی تحقیقات 4 سال بعد مکمل کرلی گئیں۔ حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید سمیت 48 افراد شہید ہوگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) نے حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والی پرواز 661 کی تحقیقاتی رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔

اے اے آئی بی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2016 میں حویلیاں طیارہ حادثہ میں جنید جمشید سمیت 48 افراد شہید ہوئے تھے۔ انجن کی پاور ٹربائن کا اسٹیج ون بلیڈ یا پی ٹی ون بلیڈ ٹوٹ کر اپنی جگہ سے ہٹا، پاور ٹربائن شافٹ کی گردش متاثر ہوئی۔

اے اے آئی بی کی رپورٹ کے مطابق او ایس جی پن بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ انجن آئل میں ایندھن کی آلودگی شامل ہونے کے باعث خرابی شروع ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان وجوہات کے سبب پروپیلر الیکٹرانک کنٹرول میں خرابی پیدا ہوئی۔ طیارے کے پائلٹس نے نئی خرابی دیکھی جو پہلے اے ٹی آر طیاروں میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر