
حکومت پاکستان نے کورونا ویکسن کی فراہمی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ویکسین مفت لگانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت لگائے گی۔ ممکن ہے متاثرین کو ہر سال ویکیسن لگوانی پڑے۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اس وقت تین ذرائع سے کورونا ویکیسن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امید ہے اس ماہ کے آخر تک معاہدہ ہو جائے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کورونا سے متعلق فورم کے پیلٹ فورم سے بھی دوا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
نوشین حامد کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مختلف کمپنیوں کی مختلف قیمتیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی فرم کی ویکیسن کے ٹرائل بھی پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ چینی دوا کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ کورونا وائرس پہلی بار دریافت ہوا ہے۔ اس کی مکمل تفصیل پتہ چلنے میں وقت لگے گا۔ ہوسکتا ہے متاثرین کو ہر سال ویکیسن لگوانی پڑے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News