وزیراعظم کا شریف برادران کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس
وزیراعظم عمران خان نے شریف برادران کی والدہ کے انتقال پر گہرے...
شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، تاہم ذاتی معالج کے منع کرنے پرسابق وزیراعظم نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور صدرن لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کو گزشتہ روز پشاور جلسے میں دادی کے انتقال کی خبر دی گئی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں اطلاع دی گئی، شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر رو پڑے۔
پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نواز شریف، شہاز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجارت بلند کرے۔
#COAS expresses grief and heartfelt condolences on sad demise of Begum Shamim Akhtar mother of Mian Muhammad Nawaz Sharif / Mian Shehbaz Sharif “May Allah Almighty bless the departed soul in eternal peace – Ameen”, COAS
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2020
تمام سیاسی رہنماؤں نے بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News