 
                                                                              اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو کورونا کاشکارہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے آرزو فاطمہ کیس کاچالان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیاہے جس میں کہاگیاہے کہ آرزو کی کورونا رپورٹ16 نومبر کو موصول ہوئی تاہم پولیس نے کورونا کاشکارآرزو کو عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزم اظہر علی کا بھی کوروناٹیسٹ کرایاگیاجو منفی آیا،چالان میں کہا گیا ہے کہ آرزو نے اپنے بیان میں بتایاکہ اس کی اظہرعلی سے طویل عرصہ سے دوستی ہے، وہ اظہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر وکیل کے دفتر پہنچی جہاں ان کا نکاح ہوا۔
چالان کے مطابق ملزم اظہر علی کے خون کے نمونے ڈی این اے کےلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکی نے عمر 18 سال ہونے سے متعلق دستاویزات پیش کیے تھے۔آرزو کے بیان کے بعد پولیس نے مقدمہ سے اغوا کی دفعہ اے 264 خارج کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 