
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے نئے فیچر ’فلیٹس‘ سے متعلق خرابی سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی فلیٹس غائب نہیں ہو رہی جب کہ اس فلیٹس کو کون کون دیکھ رہا ہے اس کی فہرست بھی نہیں آرہی ہے۔
ٹویٹر کا یہ نیا فیچر چند روز قبل ہی متعارف کیا گیا ہے جوکہ انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور واٹس ایپ کے اسٹوری فیچر کی ہی طرح ہے اور اس فیچر کے تحت کوئی بھی تصویر ویڈیو یا پیغام 24 گھنٹوں بعد خود ہی غائب ہو جائے گا۔
صارفین کی جانب سے یہ بھی شکایت کی گئی ہے کہ ٹوئٹر کی فلیٹس کو کوئی بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اور اس شخص کو علم بھی نہیں ہوگا کہ اس کی فلیٹس کو کس نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔
بعد ازاں ٹویٹر نے بھی صارفین کی شکایت کی تصدیق کی ہے کہ ان کے فلیٹس فیچر میں خرابی ہے جس کو جلد ہی ٹھیک کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News