وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں ،کل پی ڈی ایم رہنماﺅں کی مایوسی قابل دید تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ گلگت میں شکست، پشاور میں ناکام جلسہ، انہیں حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہئے،کل پی ڈی ایم رہنماﺅں کی مایوسی قابل دید تھی۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں، ان کی جلسیاں حکومت کیلئے نہیں بلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لئے خطرہ ہیں،سیاسی مفاد پرستوں کو کوئی پرواہ اور احساس نہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
