اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےکہاہے کہ طاقت کے زور پرمقبوضہ وادی کومحصور کرکے کشمیری عوام کو انکے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی کا عرب نشریاتی ادارے العربیہ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، عالمی برادری کو کشمیر کے لیے کچھ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔
پاکستانی مندوب نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات سنگین انسانی المیے کا پیش خیمہ بن رہے ہیں، وادی سےجب بھی کرفیو اٹھا بھارت کویہی آواز آئےگی کہ وہ کشمیر سے نکل جائے۔
ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسلئہ کشمیر کے حل کے لیےجلد ازجلد اقدامات کریں،کشمیرمیں حالات سنگین انسانی المیے کو جنم دے رہے ہیں۔
گزشتہ روزملیحہ لودھی نےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی المیے کے خطرے سےسیکیورٹی کونسل کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انسانیت سوز اقدامات صورتحال کو مزید گھبیر کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا وورنیکا سے ملاقات کی اورمقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے اقوام متحدہ کے حکام کو خبردار کیا۔
ملیحہ لودھی نےیونیسیف کے حکام کو بتایا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں، کرفیو سے کشمیرکےاسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہوگیا ہے۔
ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ بھارتی اقدامات سےکشمیرمیں نہتےعوام کی جانوں کوشدید خطرہ ہے۔
ملیھہ لودھی کی جانب سےانسانی امورکےانڈرسیکرٹری جنرل اوریونیسیف کے ایگزیگیوٹوڈائریکٹرسے بھی خصوصی ملاقاتیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
