پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی
پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے لیے آواز بلند کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر افغان مہاجرین کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کی ہے۔
ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’افغان مہاجرین کے خواب کسی طرح دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔‘
اداکارہ نے خواب کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب گھر لینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، اپنے اہلِ خانہ کے لیے سہولیات دینا ہے جبکہ انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے امن کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے لکھا کہ افغانستان 2020 میں ایجوکیشن کے معیار پر ہونے والی بات چیت ان افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم ہر معاشرے کی کامیابی کی کنجی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News