پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔
پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز سابق وزیراعظم عمران خان کا براہ راست اور ریکارڈڈ بیان وتقاریر نشر نہیں کرسکتے، اس حوالے سے پیمرا نے سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔
پیمرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔
پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News