Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوبصورت جلد کے لئے انار ٹونر بہترین

Now Reading:

خوبصورت جلد کے لئے انار ٹونر بہترین

خواتین  چہرے کی خوبصورتی اور تازگی  کےلئےکیا کچھ نہیں کرتی ہیں۔  خواتین کی جانب سے مختلف بیوٹی ٹپس اور ادویات کا استعمال بھی کیا جاتا  ہے  تاہم آج ہم آپ  کو  گھر میں  موجود  پھلوں  کے استعمال  کا  بھی مشورہ دیتے  ہیں  جن کو استعمال کر کے آپ کی جلد تروتازہ  اور خوبصورت ہوسکتی  ہے  ۔

چہرے کی رنگت اور حفاظت کےلیے سب سے مفید چیز انار کا پھل ہے۔ اس میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو دوبارہ سے تروتازہ اورملائم کردیتا ہے۔

انار  میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے اور اسی طرح بڑھاپے سے لڑنے والے اجزاء بھی ہیں۔

خوبصورتی کے لیے انار ٹونر

انار ٹونر سے آپ کی جلد کی کئی مشکلات حل ہوسکتی ہیں جیسے داغ، دھبے، گہرے نشانات وغیرہ۔

Advertisement

 انار ٹونر میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں کو ختم اور اسے نرم وملائم کردیتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے بڑھاپے کے آثار بھی کم ہوجاتے ہیں۔

یہ فطرتی طریقے سے چہرے کی صفائی کے کام آتا ہے، جلد کے ماہرین اس طریقے کو بہترین مانتے ہیں۔

انار ٹونر چہرے کی جلد کی گہرائی میں کام کرتا ہے اوراسے  تروتازہ کردیتا ہے،اس کے ساتھ چہرے پر موجود داغ وغیرہ بھی مٹادیتا ہے۔

انارکو چہرے کی حفاظت کےلیے روزانہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے چہرے  کے جملہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

انار ٹونر تیار کرنے کے مراحل

انار تیار کرنے کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔ ایک گلاس  پانی گرم کرلیں اس میں ایک عدد چائے کا چمچ ڈالیں اورپھر پانی کو ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔ ایک چمچ عرق گلاب کا ملالیں  اس  کے بعد انار کا جوس اس میں شامل کرلیں۔

Advertisement

اسے اب کسی ڈبے میں ڈال لیں آپ کا ٹونر تیار ہے۔ اسے روزانہ چہرے پر ہلکے طریقے سے ملیں۔ اس کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر