
وزیر اعظم عمران خان آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں این سی او سی، وزارت صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کی حتمی منظوری بھی دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا وائرس کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ ملک میں کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے اور حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم قوم سے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News