Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں

Now Reading:

عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں

مسلم لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ کے ساتھ ساتھ بے حس اور ظالم بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم یہ دیکھنے لاہور آئے تھے کہ شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں تو نہیں مل رہیں، عمران خان اس لیے آئے کہ کہیں شہباز شریف کو کرسی تو نہیں مل گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک گھر، نوکری بھی نہیں دی گئی، 18 ماہ سے حمزہ شہباز جیل میں ہیں، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، حمزہ شہباز نے عدالت کو آگاہ کیا بکتر بند گاڑی کی بریکس فیل ہیں، حمزہ شہباز کو جس بکتربند گاڑی میں لایا گیا اس کو حادثہ بھی پیش آیا۔

واضح رہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کل 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہوگی۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کی سفارشات پر بھیجوائی گئی سمری کی منظوری دیدی۔

Advertisement

زرائع وزیراعلی آفس کے مطابق وزیراعلی نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو 5 روز کےلئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی۔

واضح رہےکہ پنجاب کابینہ نے تھروسرکولیشن 5 روز کےلئے پے رول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

کابینہ ممبران سے منظوری لینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سمری بھیجوائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر