Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ تاجکستان، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ تاجکستان، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تاجکستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے  تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ندیم رضا کی تاجکستان کے وزیردفاع اور وزیرداخلہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں دوطرفہ اموراورباہمی دلچسپی کےامورپرغور کیا گیا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ کے دوران سیکیورٹی،انسداددہشت گردی اوردیگرامورپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس کے علاوہ علاقائی صورتحال اورافغانستان سےمتعلق اموربھی زیربحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضاسےتاجک قومی سلامتی کمیٹی کےچیئرمین کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے دورے کے دوران تاجکستان کی جاب سے دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا گیا اورتاجک رہنماؤں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا اس موقع پر مزید کہناتھا کہ پاک تاجک فوجی تعاون بڑھاناچاہتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر