Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف برادران کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

Now Reading:

شریف برادران کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

شریف برادران کی والدہ کی نمازجنازہ آج لندن میں ادا کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج11بجےلندن میں ادا کی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔

لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو آج شام پاکستان کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

میت نجی ایئرلائن کی پروازسے ہفتے کو لاہور پہنچے گی، نواز شریف اور شہباز شریف کی ہمشیرہ اور ان کے دونوں بہنوئی جسد خاکی کے ہمراہ آئیں گے۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کا معاملہ

شریف برادران کی والدہ کی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نمازے جنازہ کل شریف میڈیکل سٹی میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔

ذرائع تدفین کمیٹی کے مطابق جنازے کے شرکاء کے لیے کورونا ایس او پیز کے تحت فاصلہ رکھنے اور شریف خاندان کے لیے الگ جگہ مختص کرنے کا فیصلہ۔

لیگی رہنماؤں اور اہم مہمانوں کے لیے بھی الگ جگہ مختص کی جائے گی۔

کارکنوں اور عام عوام کے لیے بڑی گراؤنڈ میں کھلا انتظام کیا جائے گا۔

Advertisement

تدفین کے لیے تین جگہوں کو فائنل کر کے وہاں خار دار تاریں لگائی جائیں گئیں۔

جنازے کے بعد تدفین میں صرف شریف خاندان شرکت کرے گا۔

تدفین جاتی امرا فارم پر میاں شریف کے پہلو میں ہو گی۔

تدفین کمیٹی کا فیصلہ کیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد اور چند سنئیر پارٹی رہنما قبر پر جا سکیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر