وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہاہے کہ این آر او نہ ملنے پر اپوزیشن ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے ملتان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسٹیڈیم کے تالے توڑنے پر ردعمل میں کہاہے کہ یہ اقتدار کے حصول کیلئے ہرحد تک جانے کیلئے تیارہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی لوٹ مارکی داستانوں کا سب کو پتا ہے،گیلانی صاحب نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کی۔
انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے کے باعث یہ ہنگامہ آرائی پر اتر آئے ہیں،عوام چوروں اور ڈاکوؤں کو دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔
معاون خصوصی کاکہناتھا کہ عمران خان دن رات معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں،نوازشریف وطن واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
