
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مقصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فافن رپورٹ کے مطابق 2013 کی نسبت 2018 کے انتخابات زیادہ بہتر تھے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماضی میں اداروں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور ہماری حکومت میرٹ پر اداروں میں لوگ لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ فیٹف کے معاملےپراپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی کیونکہ اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے لیکن عوام کا پیسہ چوری کرنے والوں کا مکمل احتساب ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اداروں کو خودمختار بنایا ہے اور قومی احتساب بیورو پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو کے بعد وہ واحد رہنما ہیں جنھوں نے طویل سیاسی جدوجہد کی ہے کیونکہ مریم نواز کو بیٹی ہونے کی وجہ سے پارٹی میں پوزیشن حاصل ہوئی اور بلاول بھٹو پرچی کی وجہ سے پارٹی میں آئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News