Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ ارمینا کوشادی کی پیشکش، جواب مداحوں کو بھاگیا

Now Reading:

اداکارہ ارمینا کوشادی کی پیشکش، جواب مداحوں کو بھاگیا
ارمینہ خان

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو دلچسپ جواب دیکر سب کو حیران کر دیا۔

ارمینا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں یہاں تک کہ مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کیے گئے ہر کمنٹ کا جواب دینے کی کوشش کرتی ہیں تاہم گزشتہ روز ایک صارف نے اداکارہ سے ایسا سوال کرلیا جس پر انہوں نے عاجزی کے ساتھ جواب دیکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

الطاف نامی صارف نے ٹوئٹر پر امینا خان کو شادی کی آفر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں“ جس پر ارمینا خان خاموش نہ رہیں، انہوں نے بھی صارف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ ”میری شادی ہو چکی ہے“۔

ارمینا خان یہ اندازِ سوشل میڈیا صارفین کو ایسے بھایا کہ وہ اداکارہ کی تعریف کیے بنا نہ رہے۔

 ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ چاہتی تو دیگر لڑکیوں کی طرح اس سوال کے جواب پر منفی انداز میں جواب دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور احترام سے جواب دیا۔

ایک اورصارف نے کہا کہ ارمینا خان نے جس انداز سے مداح کو جواب دیا وہ قابل تعریف ہے کیوں کہ ہر کسی کے جذبات اور احساسات ہوتے ہیں اور انہوں نے سامنے والے شخص کا احترام کرتے ہوئے اپنا موقف بھی بتا دیا۔

https://twitter.com/shahrukhpro/status/1332823719660703744?s=20

ارمینا خان بن روئے، جانان، یلغار اور شیردل جیسی سپر ہٹ فلموں میں اور متعدد ڈراموں میں بھی کام کرچکی  ہیں اور ان دنوں ڈرامہ سیریل ’محبتیں چاہتیں‘ میں منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر