Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے، شیخ رشید

Now Reading:

سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے ،ان جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں،بلاول کوپشاورسے کورونا ہوا، فضل الرحمان نے لاٹھی کاجواب لاٹھی سے دینے کی بات کی،فضل الرحمان سے کہتاہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،فضل الرحمان بندگلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے قومی سطح پرمذاکرات کی اچھی بات کی،شہبازشریف اور نوازشریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے،ن لیگ میں بھی بہت لوگ یہ نہیں چاہتے اداروں کے نام لے کر بات کی جائے،دنیا بھر میں سیاست میں اداروں کاکردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی تھی ہم اس کو کنٹرول کررہے ہیں، چینی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،قوم یہ بھی سوچے ماضی کے کرپٹ لیٹروں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،کون وزیراعظم چاہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں پرجاری صورتحال سے غافل نہیں،پاکستان کوسرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندورنی خطرہ ہے،خطے کی صورتحال میں کل آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ ہوئی ہے ،خطے کی صورتحال پر ہماری آنکھیں کھلی ہیں ،انٹرنیشنل سیاست پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کبھی تسلیم نہیں ہوسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر