Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقلیتوں کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

اقلیتوں کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو حقوق فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بابا گرونانک دیو جی کے 551 ویں جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب اور کرتارپورہ سکھ برادری کے مقدس مقامات ہیں اور یہ مقامات سکھ برادری کے لیے مسلمانوں کے مکہ مدینہ کی طرح ہیں جبکہ ہر مسلمان جانتا ہے مکہ مدینہ کی ان کے دل میں کیا اہمیت ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سکھ برادری کو یقین دلاتے ہیں ان کے مقدس مقامات کی حفاظت کریں گے اور ہم سکھ برادری کو ہر طرح کی سہولیات دیں گے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ حسن ابدال میں ریلوے اسٹیشن کو مکمل بحال کردیا یے اور ہم چاہتے ہیں سکھ برادری کو تمام سہولیات میسر آسکیں۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کو محفوظ رکھنا حکومت کی پالیسی ہے جبکہ گوردوارہ، مندر، چرچ اور گندھارا تہذیب کی حفاظت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر