Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور کویت کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان اور کویت کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ   پاکستان اور کویت کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں کویت کے سفیر نصر المطہری  نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور کویت کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کا کہ  پاکستان اور کویت کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ۔

نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر کویتی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے ولای ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کویت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت قابلِ تحسین ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے شاندار سیاسی روابط کو ایک مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا متمنی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے مابین زراعت، فوڈ سیکورٹی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون میں اضافے کے مواقع موجود ہیں  جس سے دونوں ممالک یکساں مستفید ہو سکتے ہیں ۔

پاکستان ميں کویت کے سفیر نصر المطہری نے  شرف ملاقات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر