Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلمی صنعت کی ترقی و بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شبلی فراز

Now Reading:

فلمی صنعت کی ترقی و بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز سے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیر اطلاعات کو فلمی صنعت کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس موقع پر پی ایف پی اے نے کہا کہ فلم سازی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اس ضمن میں حکومت کا تعاون درکار ہے۔

سنیٹر شبلی فراز نے ملاقات میں کہا کہ فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جو ادارے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرتے وہ اہمیت کھو دیتے ہیں جبکہ دیگر اداروں کی طرح اس شعبے کو بھی نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔

Advertisement

سنیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات کے شعبہ فلم کو مزید فعال اور موثر بنا رہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ فلموں کے ذریعہ اپنی ثقافت اور اقدار کو اجاگر کیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلمیں صرف تفریج نہیں بلکہ معاشرتی اصلاح اور تربیت کا باعث بنتی ہیں، ہمیں فلموں کے ذریعے اپنے قومی ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص روشناس کرانا ہے ور اس ضمن میں حکومت فلمی صنعت کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے تیار ہے۔

سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آئندہ نسلوں کواپنی تاریخ اور مشاہیر سے متعارف کرانا ہے، فلمسازی کے مراحل میں شامل سکرپٹ رائٹرز‘ موسیقاروں سمیت تمام ہنر مندوں کو انکے کام کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ فلمی صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے جبکہ ایران اور ترکی کے ساتھ فلم کے شعبے میں تعاون پر بات کرینگے۔

ملاقات میں چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن میاں امجد فرزندکی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد میں چوہدری اعجاز کامران،عالیہ رشید، راؤ شہزاد،رانا نعیم ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر