Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لا ئینگے’

Now Reading:

‘ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لا ئینگے’

وزیر اعظم ہاؤس میں مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا، ظہرانے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں نے شرکت کی۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر منعقد تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے، محنت کش کسی بھی ملک کے لیے سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محنت کے حوالے سے قرآن کریم کا فرمان سرمایہ حیات ہے، نبی کریم ﷺ نے محنت کی عظمت بیان کی، دل کی گہرائیوں سے آج اپنے گھر پر محنت کشوں کومدعو کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی نے ایک عام آدمی کی زندگی کو بہت تنگ کردیا ہے،  ٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں ، غریب بڑی مشکل سے اپنا گزارا کرتا ہے، غریب آدمی کی زندگی آج بہت تنگ ہے، میرے والد کا تعلق بھی ایک مزدور طبقے سے تھا، مزدور کی محنت سے سرمایہ کاری میں برکت ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ محنت کش ا ور سرمایہ کا ر ایک ہی گاڑی کے دو پیہ ہیں، محنت کش کو اس کا جائز حق وقت پر ملنا ضروری ہے،  ملک کے معاشی حالات بہت چیلنجنگ ہیں، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی مشکلات کا شکارہیں، سرمایہ داروں صنعت داروں کے سرمائے پر مزدورکا بھی حق ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے دورے سے کچھ دن پہلے واپس آیا ہوں، پاکستان میں سب کو حق ہے کہ وہ محنت کے ذریعے اپنا مقام بنائے، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں پاکستان میں خوشحالی آئے، سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کےلیے کوشاں ہے، کھربوں روپے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملکر سے پاکستان کی خدمت کریں، دنیا میں پاکستان کا جائز مقام واپس دلائیں گے، شاہ خرچیوں میں مزید کمی لے کر آئیں گے۔

 شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں لاکھوں لیپ ٹاپ دیے، تعلیمی وظائف دیے،  ملک کسی ایک کا نہیں یہاں رہنے والے ہرشخص کا ملک ہے، سفارش آج سکہ رائج الوقت ہے، پاکستان بنانے کا مقصداسلامی فلاحی مملکت بناناتھا، کرپشن سمیت دیگر معاملات کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کوجائز مقام دلوائیں گے ، پاکستان جلد اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کر لے گا، مشکلات کے باوجود بجٹ میں تنخواہوں میں اضافےکی کوشش کریں گے،  بطورخادم پاکستان صوبوں سے ملکر پاکستان کی خدمت کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر