Advertisement
Advertisement
Advertisement

میئراسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Now Reading:

میئراسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
ECP submits report for the by- elections in Supreme Court

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈیول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا ہے۔

میئر اسلام آباد کے لیے کاغذات نامزدگی 11 دسمبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے صبح 9 سے شام 5 تک حاصل کیے جا سکیں گے۔

میئر اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 17 دسمبر کو ایپلٹ اتھارٹی کے دفتر میں دائر ہوں گی۔

Advertisement

میئر اسلام آباد کے امیدواروں کو 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 28 دسمبر کو ہو گا۔

 دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی اسلام آباد کو ایپلٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر