الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈیول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا ہے۔
میئر اسلام آباد کے لیے کاغذات نامزدگی 11 دسمبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے صبح 9 سے شام 5 تک حاصل کیے جا سکیں گے۔
میئر اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 17 دسمبر کو ایپلٹ اتھارٹی کے دفتر میں دائر ہوں گی۔
میئر اسلام آباد کے امیدواروں کو 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ میئر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 28 دسمبر کو ہو گا۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی اسلام آباد کو ایپلٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News