Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا، وزیر خارجہ

Now Reading:

وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا، وزیر خارجہ
ترکی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا وعدہ ’وزیر اعظم سٹیزن پورٹل‘کے ذریعے پورا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کے دو سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ وہ تبدیلی ہے جس کا وعدہ وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے قوم کے ساتھ کیا تھا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  کورونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران ہم نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی معاونت  کے لیے 24/7 بنیادوں پر کرائسز سینٹر قائم کیا اور وطن واپسی کے منتظر لاکھوں تارکین وطن کو واپس لانے میں معاونت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دنیا بھر میں ہمارے سفراء نے، محدود معاشی وسائل کے باوجود، دل کھول کر پاکستانی کمیونٹی کی معاونت کی۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعے پاکستانی سفارت خانوں کے کردار کی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وزارت خارجہ کے افسران نے ایک دفعہ پھر ثابت کیا ہے کہ لگن سچی ہو اور خدمت خلق نصب العین ہو تو کامیابی ضرور حاصل ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  میں اس کامیابی پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر