
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی کا اپنی ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت ہے۔
سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کا اپنی ایئرلائن بنانا بڑی پیشرفت ہے، آنے والے دنوں میں سیالکوٹ ایکسپورٹرز کا سینٹر بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا جب پھیلی تو یہ مشکل وقت تھا اور پوری دنیا نے ایک مشکل فیصلہ کرنا تھا کیونکہ اس وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا سیالکوٹ میں کاروباری برادری سے خطاب۔ https://t.co/cQ1KAH7CqW
Advertisement— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 9, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا تو اپنی انڈسٹری اور لوگوں کو بچا سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا وبا ءسے بچا جاسکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران مشکلات کا سامنا تھا، کورونا کی پہلی لہر کے دوران عوام نے تعاون کیا، اپوزیشن تنقید کر رہی تھی کہ میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کررہا، آج وہی اپوزیشن کورونا کی دوسری لہر کے دوران جلسے کررہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین سی پیک کے ذریعے مغربی چین کو اوپر اٹھانا چاہتا ہے، ہماری بھی کوشش ہے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ زرمبادلہ کےذخائرنہیں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس بیرونی ادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، ملک کی دولت بڑھنے تک لوگوں کو غربت سے نہیں نکال سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News