Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ پٹھوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ پٹھوں کے درد سے نجات چاہتے ہیں؟

اگر آپ پٹھوں کے درد میں مبتلا ہیں تو اس  سے نجات کے لئے ماہرین غذا نے بہترین آسان اور سستے گھریلو نسخے بتائے ہیں جن کے استعمال سے اس  بیماری  سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔

برطانوی ویب سائٹ ’دی ہیلتھ‘ کے مطابق ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی  فراہمی ضروری ہوتی ہے کیونکہ پانی کی کمی براہ راست پٹھوں کی کمزوری کا سبب بنتی ہے اور وہ  کمزور ہو جاتے ہیں۔

ماہرین غذا کے مطابق  گھریلو اشیا میں کیلا سرفہرست ہے ۔

ماہرین کے مطابق  کیلے میں پوٹاشیم کی موجودگی  پٹھوں کو لچکدار بناتا ہے، جدید تحقیق کے مطابق  پوٹاشیم کی کمی پٹھوں کی کمزوری، تھکاوٹ اور درد کا باعث بنتی ہے۔

سرسوں کا تیل

Advertisement

سرسوں کا تیل ایک قدرتی بہترین تحفہ ہے، اس کے استعمال سے خون کی گردش میں  اضافہ ہوتا ہے، جس سے پٹھوں کی کمزوری  دور ہوتی ہے اور پٹھے فعال ہو جاتے ہیں۔

سرسوں کے چار چمچ تیل میں10 لہسن پیس کر ڈال لیں اس کے بعد اسے آگ پر گرم کرلیں یہاں تک کہ اس کا رنگ بھورا ہوجائے، پھر اسے دن میں کئی بار اس جگہ پر لگائیں جہاں درد ہورہا ہو۔

روزاری

یہ جڑی بوٹی جسم میں سوزش کے خلاف کام کرتی ہے،اس کے ذریعے پٹھوں کو سکون ملتا ہے اور تناؤ کی کیفیت میں کمی ہوتی ہے۔

اس کا تیل بنانے کےلیے  اس کے پتوں سے نکلنے والےتیل  کے دوقطرے مرچ تیل کے دو قطرے ناریل کے ایک چمچ تیل میں ملادیں، پھر اسے درد کی جگہ پر دن میں دو یا تین بار لگائیں۔

Advertisement

یہ بھی ممکن  ہے کہ  اس کے سوکھے ہوئے پتوں کو  پانی میں بھگودیں،پھر جسم کے جس عضو میں درد ہواسے 15منٹ تک اس پانی میں بھگوئیں رکھیں،اس عمل کو روزانہ دن میں دو یا تین بار دہرائیں۔

کالی مرچ

کالی مرچ پٹھوں کے علاج کے لیے  نہایت مفید ہے،اس سے سوزش اور جلن میں کمی ہوتی ہے۔

کالی مرچ کاایک چمچ زیتون کے تیل کے دو چمچ کو آپس میں ملالیں،پھر جہاں درد ہو وہاں رات بھر مساج کریں،اسے دو یا تین دن  تک جاری رکھیں،اسی طرح اس کے ساتھ ناریل  کا تیل بھی شامل  کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر