وزیراعلیٰ سندھ آج ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتا یا کہ ملیرایکسپریس وے 9.4 کلومیٹرطویل خوبصورت روڈ ہوگا، جس کی لاگت 27 ارب روپے سے زائد ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملیرایکسپریس وے ملیر ندی کی بائیں کنارے تعیر کیا جائے گا،جوکہ ہائی اسپیڈ ٹال ایکسپریس وے ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتا یا کہ ملیر ایکسپریس وے 6 لین روڈ ، 3 فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا جبکہ ملیر ایکسپریس وے کی اسپیڈ ڈزائن 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
انھوں نے کہاکہ ملیرایکسپریس وے پر انٹرچینج پر اسپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ،جس کا آغاز کورنگی روڈ ڈی ڈی ایچ اے کریک ایوینیو سے ہوگا۔
ملیرایکسپریس وے جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ، فیوچر کالونی سے کاٹھوڑ تک جائے گا۔
ملیرایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے 9 کراسنگ مقامات ہونگے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ملیرایکسپریس وے سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر شروع کر رہی ہے، جوکہ تھر کول پروجیکٹ کے بعد سب سے بڑا پی پی پی کے تحت منصوبہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملیرایکسپریس وے شہر کراچی کے ٹریفک مسائل میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
