
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت عالمی نظام کے استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی حکومت کی بدمعاشیوں سے عالمی نظام کو خطرہ ہے جبکہ گمراہ کن خبروں کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب ہوا۔
Pakistan has consistently drawn attention of int community to India’s subversive activities to undermine democracies in the region; & export/ fund extremism through structures of fake news orgs & “think tanks”. Recently GoP provided dossier to UN of India’s state terrorism in Pak
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 10, 2020
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت جعلی خبروں کے نیٹ ورک سے انتہاء پسندی کو ہوا دے رہا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطہ میں جمہوریت کے خلاف بھارتی سرگرمیوں کو بے نقاب کرتا رہا، ڈس انفو کے انکشافات سے پاکستان کا موقف درست ثابت ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ڈوزیئر پہلے ہی اقوام متحدہ کو دے چکے ہیں، دنیا بدمعاش بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News