Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعفوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

استعفوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
بھٹو

حکومت مخالف تحریک میں استعفوں کے معاملے پر شش وپنج کا شکار پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کے تمام ایم این ایز، سینیٹرز اور رکن سندھ اسمبلی کو استعفے دینے کا حکم مل گیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے پی پی ایم این ایز، سینیٹرز اور ایم پی ایز کو پیر تک استعفے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ تمام ارکان کو استعفے اسپیکر کے نام لکھ کر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سی ای سی ممبران سمیت شریک چیرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی مشاورت کے بعد استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمان اسممبلیوں سے استعفے کے فیصلوں پر تقسیم ہوگئے تھے، بعض پی پی اراکین پارلیمان نے استعفے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اراکین کا موقف تھا کہ دوسری جماعت کے دباؤ پراستعفےکا فیصلہ درست نہیں۔

پی پی کسی جماعت کی خواہش کی تکمیل کے لیے قربانی نہ دے، پی پی نے ماضی میں ہمیشہ استعفوں کی مخالفت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو مسلم لیگی رہنما مریم نواز سے ان کی دادی بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہارتعزیت کریں گے، دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر