Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن شروع

Now Reading:

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن شروع

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کی جانب سے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز آج صبح اسلام آباد پہنچی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ورجن ائیر لائن کو خوش آمدید کیا۔

ورجن ائیر لائن کی پہلی فلا ئٹ مانچسٹر سے 208 مسافروں کو لے کراسلام آباد پہنچی، بر ٹش ایئرلائن کے بعد ورجن ایئرلائن بر طا نیہ کی دوسری بڑی ائیر لائن ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ورجن ائیر لائن نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا، بین الاقوامی ایئرلائنز کی بحالی سے تجارت سمیت سیاحت بڑ ھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اور برطا نیہ کے تعلقات مضبوطی کی طر ف گامزن ہیں۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانوی ایئر لائن پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔

Advertisement

اس موقع پر ورجن اٹلانٹک کی پاکستان لینڈنگ پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا ’بہت مبارک ہو پاکستان‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر